ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ یاترا کے بال تل راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے 3 یاتری ہلاک ، متعدد دیگر زخمی

امرناتھ یاترا کے بال تل راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے 3 یاتری ہلاک ، متعدد دیگر زخمی

Thu, 05 Jul 2018 00:39:36    S.O. News Service

سری نگر،04؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے بال تل راستے پر بال پھٹنے اور موسلادھار بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے اور فلیش فلڈ کے واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم 3امرناتھ یاتری ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے اور فلیش فلڈ کے یہ واقعات منگل کی شام دیر گئے پیش آئے ہیں۔

اگرچہ جموں وکشمیر پولیس نے پہلے ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی تھی، تاہم اس نے بعدازاں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے اور فلیش فلڈ میں صرف تین اموات ہوئی ہیں جبکہ دیگر دو یاتریوں کی موت منگل کے روز حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ’مٹی کے تودے گرآنے کے واقعات میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی تین ہے۔ دیگر دو یاتریوں کی موت مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی ہے‘۔

پولیس ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرنے سے قبل کہا تھا ’امرناتھ یاترا کے بال تل راستے پر ریل پتھری اور برابری مرگ کے درمیان مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا تھا ’مہلوکین میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانسیو فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس، آئی ٹی بی پی، فوج، سی آر پی ایف اور ایم آر ٹی کی ٹیموں بچاؤ آپریشن میں لگی ہوئی ہیں‘۔


Share: